کراچی، مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

14

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 16 بی میں کلمہ چوک کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا، جس کی شناخت 25 سالہ اسامہ ولد شیر والی کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی ملزم کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب تین ہٹی مزار کے قریب بھی پولیس اور مبینہ ڈاکو کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں ایک ملزم زخمی ہوگیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت 25 سالہ کامران ولد حسن کے نام سے ہوئی ہے، جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }