انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی

17

اسلام آباد:

انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سہ ملکی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مقامی ہوٹل پہنچ گئی، انگلش ٹیم کل بروز ہفتہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

ٹرائی سیریز کا افتتاحی میچ 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

ٹرائی سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }