یمن کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 24 گھنٹوں کے دوران 1,326 حملے کیے گئے جن میں تقریباً 370 جنگجوؤں کو ہلاک یا غیر مؤثر بنایا گیا جبکہ درجنوں فوجی گاڑیوں اور دیگر عسکری تنصیبات کو تباہ یا ناکارہ کردیا گیا۔
عرب میڈیا نے یمنی فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ’آپریشن ڈان آف یمن‘ کے تحت حوثیوں کے اجتماعات، فوجی گاڑیوں، قلعہ بند ٹھکانوں اور فائرنگ کی پوزیشنز کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی میں جنگی طیاروں اور ڈرونز نے بھی حصہ لیا۔
https://x.com/arabnews/status/2111848712809140733?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2111848712809140733%7Ctwgr%5E56bbfd57c17d0103c45e5b5badcbf0ded7a3a4f4%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.arabnews.com%2Fmiddle-east%2Fyemens-military-claims-1326-strikes-on-houthis-about-370-fighters-neutralized-3007034
بیان کے مطابق مارب کے مغرب میں مشرقی محاذ پر سرکاری فورسز نے پیش قدمی کی، جبکہ جنوبی اور مغربی محاذوں پر دباؤ بڑھا کر حوثیوں کی نقل و حرکت، کمک کی منتقلی اور فوجی صف بندی کی صلاحیت محدود کردی گئی۔
یمنی فوج کا کہنا ہے کہ تعز میں سرکاری فورسز اور عوامی مزاحمتی گروپ نے متعدد پوزیشنز پر قبضہ کرکے بھاری ہتھیار اور فوجی سازوسامان بھی تحویل میں لے لیا۔ تقریباً 370 جنگجوؤں کو ہلاک یا غیر مؤثر بنانے کے اعداد و شمار ابتدائی جائزے پر مبنی ہیں۔
ترجمان کے مطابق تمام حملے تصدیق کے بعد فوجی اہداف پر کیے گئے اور شہریوں و شہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔ تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق فراہم نہیں کی گئی۔