پولیس نے ٹک ٹاکر خاتون پر تشدد کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

18

لاہور:

گجر پورہ پولیس نے ٹک ٹاکر خاتون پر تشدد کرنے کے الزام میں اس کے ڈرائیور خرم کو گرفتار کرلیا ملزم نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے ویڈیو بیان کی مدد سے مرکزی ملزم کی شناخت کی گئی جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے خرم کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزم متاثرہ خاتون کا ڈرائیور تھا اور اس پر حسد اور لالچ کے باعث خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے اس واقعے پر ڈی آئی جی آپریشنز سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔ گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }