ایران، عراق کیلئے فضائی سفر کرنے والے زائرین ہوشیار ہوجائیں، مذہبی امور کی ایڈوائزری جاری

12

وفاقی وزارت مذہبی امور نے پاکستان سے ایران اور عراق کے لیے فضائی سفر کرنے والے زائرین کو خبردار کرتے ہوئے سفری ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے اسلام آباد سے جاری بیان میں کہا کہ ایران اور عراق کے لیے فضائی سفر کرنے والے پاکستانی زائرین ہوشیار باش، پاکستانی زائرین اور زیارت گروپ آرگنائزرز کے لیے سفری ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ زائرین روانگی سے قبل ایران، عراق سیکٹر کی پروازوں کی پیشگی تصدیق لازمی کریں، غیر یقینی پروازوں کو اختیار نہ کرنے اور متبادل سفری انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بالخصوص تہران، مشہد اور نجف کے درمیان سفر کرنے والے زائرین پروازوں کی پیشگی تصدیق ضرور کریں، پرواز منسوخی کی صورت میں متبادل زمینی یا فضائی سفر یا رہائش کے لیے اضافی رقم ہمراہ رکھیں۔

وزارت مذہبی امور نے رجسٹرڈ زائرین گروپ آرگنائزرز کو غیر مصدقہ ایرانی پروازوں پر انحصار سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ گروپ آرگنائزرز تمام زائرین کو ایڈوائزری سے مکمل آگاہ کریں تاکہ سفر محفوظ اور بلاتعطل رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }