سندھ میں منکی پاکس کے مزید دو کیسز سامنے آگئے، تعداد 95 ہوگئی، 11 جاں بحق ہوچکے

14

کراچی:

سندھ میں منکی پاکس کے مزید دو کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد رواں سال صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 95 ہوگئی، جبکہ اب تک 11 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

نئے کیسز میں 21 سالہ سلمان علی اور 23 سالہ عشرت فاطمہ شامل ہیں، جن میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈاؤ یونیورسٹی کی صوبائی پبلک ہیلتھ لیبارٹری کی رپورٹ نے دونوں مریضوں میں منکی پاکس وائرس کی موجودگی کی تشخیص کی تاہم دونوں متاثرہ مریض پہلے ہی سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں منکی پاکس کی صورتحال پر نگرانی اور احتیاطی تدابیر کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق منکی پاکس سے بچاؤ کے لیے متاثرہ افراد کے ساتھ قریبی جسمانی رابطے سے گریز، ہاتھوں کی صفائی اور ذاتی استعمال کی اشیا مشترکہ طور پر استعمال نہ کرنا اہم احتیاطی اقدامات ہیں۔ بخار، غدود کی سوجن یا جلد پر غیرمعمولی دانے اور چھالے ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طبی معائنہ کرانا چاہیے۔ مشتبہ مریضوں کو دوسروں سے قریبی رابطہ محدود رکھنا چاہیے تاکہ وائرس کی ممکنہ منتقلی کو روکا جاسکے۔.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }