اسلام آباد:
اسلام آباد وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں بچوں کیلئے ماڈل چائلڈ کورٹ اور انٹرایکٹو ریسورس سینٹر قائم کر دیا گیا ۔
جوڈیشل اکیڈمی میں بچوں کے حقوق اور بہترین مفادات کے تحفظ کے لیے خصوصی عدالتی مرکز کا افتتاح کیا گیا۔
وفاقی جوڈیشل اکیڈمی،یونیسیف اور گروپ ڈیولپمنٹ پاکستان نے مشترکہ طور پر ماڈل چائلڈ کورٹ اور انٹرایکٹو ریسورس سینٹر بنایا،ماڈل چائلڈ کورٹ بچوں کے لیے دوستانہ عدالتی طریقہ کار متعارف کرانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔
یونیسیف کے بچوں کے لیے نظامِ انصاف کی ازسرِنو تشکیل کے پروگرام کے مقاصد کو آگے بڑھایا جائے گا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بچوں کو انصاف فراہم کرنا آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔