کراچی:
شہر قائد میں سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب سمیرہ چوک کے مقام پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت 42 سالہ وسیم احمد ولد شمس الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔