حنا جاوید قتل؛ متقولہ کے اہلخانہ کا مریم نواز کو کھلا خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

12

حنا جاوید قتل کیس میں مقتولہ کے اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کھلا خط لکھتے ہوئے متاثرہ خاندان نے تحقیقات کے لیے فوری جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

اہلخانہ نے کھلے خط میں پولیس انویسٹی گیشن کمیٹی کے نتائج مسترد کر دیے ہیں۔

متقولہ کے اہلخانہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے براہ راست رابطے کی متعدد کوششیں کیں، کامیابی نہیں ہوئی۔ مختلف فورمز اور حکومتی نمائندوں کے ذریعے پولیس انویسٹی گیشن کمیٹی پر تحفظات سے آگاہ کیا، حنا جاوید پر تشدد اور لاش مسخ کیے جانے کی شدت نفرت کی عکاسی کرتی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق حنا جاوید کے گلے پر فیصل اور اس کے والد کا ڈی این اے ملا ہے، حنا جاوید کے سسر نے ابتدا میں گھر میں چوری کا بتایا تھا، حنا جاوید اور ملزمان کے موبائل فونز کی فرانزک رپورٹس تاحال زیر التوا ہیں جبکہ حنا جاوید کے موبائل فون سے اہم پیغامات ڈیلیٹ کیے گئے۔

مقتولہ کے اہلخانہ کے مطابق فرانزک رپورٹس اور فنگر پرنٹس کے نتائج آنے سے پہلے ہی تفتیش کا رخ گھریلو ملازم کی جانب موڑا گیا، گھریلو ملازم سفاک قتل میں ملوث ہے تاہم فیصل سے متعلق شواہد نظرانداز کیے جا رہے ہیں۔

اہلخانہ نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب قتل کیس کی فائل کا تفصیلی جائزہ لیں اور ملزم فیصل اصغر سے متعلق شواہد کو نظرانداز کیے جانے کا نوٹس لیا جائے۔

حنا جاوید کے اہلخانہ کے مطابق مقدمہ عدالت میں جانے سے پہلے پولیس انویسٹی گیشن کمیٹی کسی کو مجرم یا بے گناہ قرار نہیں دے سکتی، کسی شخص کے قصوروار یا بے گناہ ہونے کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، خود ہی تفتیش اور خود ہی فیصلہ سنانا مفادات کے ٹکراؤ کے مترادف ہے۔

خط میں اہلخانہ نے واضح کیا کہ تحقیقاتی کمیٹی کے طریقہ کار سے انصاف ملنے کی توقع نہیں رہی اور حنا جاوید قتل کیس میں تحقیقاتی کمیٹی کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے اپیل کی کہ قتل کیس کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے فوری جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

مریم نواز کو لکھے خط میں اہلخانہ نے کہا کہ خواتین کے خلاف ظلم اور تشدد پر آپ نے خود اسے اپنی ریڈ لائن قرار دیا تھا، بطور صوبے کی سربراہ اور خاتون ہونے کے ناطے حنا جاوید کے اہلخانہ کو انصاف دلانے کے لیے کردار ادا کریں۔ ملزمان کو تحفظ نہ دیا جائے، اہلخانہ کو قانون کے مطابق انصاف فراہم کیا جائے۔

اہلخانہ کی جانب سے لکھے خط کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حنا جاوید قتل کیس سے متعلق سوشل میڈیا پر دوسرا بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ حنا جاوید کے قتل کیس کی تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئی، حنا جاوید قتل کیس میں انصاف کی فراہمی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میں متاثرہ خاندان سے ذاتی طور پر خود ملاقات کروں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }