پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، پیٹرول پھر مہنگا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چند روز مسلسل کمی کے بعد ایک دفعہ پھر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اوگرا نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا اور اس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 355 روپے فی لیٹر بدستور برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 20 نومبر 2026 کے لیے ہوگا۔

 

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }