ایف بی آئی کے مجرمانہ معلومات کے ڈیٹا بیس پر دوسرا سائبر حملہ، ڈیٹا ہیک

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے مجرمانہ معلومات کے قومی ڈیٹا بیس کو سائبر سکیورٹی کے ایک اور واقعے میں ہیک کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حساس ڈیٹا کے تحفظ پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

یہ ڈیٹا بیس امریکا بھر کی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے انتہائی اہم ہے، کیونکہ اس میں مطلوب افراد، گرفتاریوں کے ریکارڈ، لاپتہ افراد، چوری شدہ گاڑیوں، اسلحے اور دیگر حساس مجرمانہ معلومات کا ڈیٹا موجود ہوتا ہے۔
ایف بی آئی کا مجرمانہ معلومات کا ڈیٹا بیس NCIC سائبر حملے کا نشانہ، چند ماہ میں دوسرا واقعہ ہے.

امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے قومی مجرمانہ معلومات کے ڈیٹا بیس نیشنل کرائم انفارمیشن سینٹر میں سائبر حملے کے شبے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

یہ واقعہ چند ماہ کے دوران ایف بی آئی کے نظام پر دوسرا مبینہ سائبر حملہ ہے، جس نے امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حساس ڈیٹا کی حفاظت پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہیکرز نے ایسے مرکزی ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جسے وفاقی، ریاستی اور مقامی پولیس ادارے مجرمانہ معلومات کے تبادلے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ایف بی آئی کو حالیہ دنوں میں اس مبینہ مداخلت کا علم ہوا، جبکہ ادارے نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }