غزہ جنگ کے بعد 19 ہزار 600 سے زائد اسرائیلی فوجی نفسیاتی مسائل کا شکار

غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے 19 ہزار 600 سے زائد اسرائیلی فوجی اور سیکیورٹی اہلکار ذہنی صحت سے متعلق مسائل کے علاج کے لیے حکام سے رجوع کر چکے ہیں۔

اسرائیلی وزارتِ دفاع کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 31 ہزار 500 سے زائد زخمی فوجیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں نے وزارت کے بحالی کے شعبے سے علاج حاصل کیا ہے، جن میں سے تقریباً 62 فیصد یعنی 19 ہزار 600 افراد نفسیاتی مسائل سے دوچار ہیں۔ 

10 ہزار 100 افراد صرف نفسیاتی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ 9 ہزار 400 افراد جسمانی چوٹوں کے ساتھ نفسیاتی مسائل کا بھی شکار ہیں۔

 ان مسائل میں پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر، شدید اضطراب، ڈپریشن اور عام شہری زندگی میں دوبارہ ایڈجسٹ ہونے کی مشکلات شامل ہیں۔ 

اسرائیلی وزارتِ دفاع کے مطابق جنگ کے بعد فوجیوں کی بحالی اور ذہنی صحت کے علاج پر اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل جنگی کارروائیوں اور مسلسل فوجی تعیناتی کے نفسیاتی اثرات طویل عرصے تک برقرار رہ سکتے ہیں۔

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }