خیبرپختونخوا؛ نوشہرہ میں غیرقانونی گولڈ مائننگ کے خلاف بڑی کارروائی، 275 ٹھکانے مسمار

خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں تھانہ نظام پور کے علاقہ توہا اور غریب پورہ میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف پولیس، محکمہ معدنیات اور ضلعی انتظامیہ نے گرینڈ آپریشن کیا جہاں 275 غیرقانونی ٹھکانے مسمار اور بھاری مشینری ضبط کرلی گئی۔

حکام کے مطابق نوشہرہ میں تھانہ نظام پور کے علاقے توہا اور غریب پورہ میں غیرقانونی گولڈ مائننگ کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران 275 غیر قانونی ٹھکانے مسمار، 167 پلانٹس، 9 جنریٹرز، 7 ایکسویٹرز اور 3 گاڑیاں ضبط کرلی گئیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ کارروائی میں 3 پختہ کمرے بھی مسمار کر دیے گئے۔

حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانے بھی مسمار کیے گئے، 3 سہولت کار اور 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

آپریشن ایس پی انوسٹی گیشن احسان شاہ کی سربراہی میں کیا گیا، علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے کر سیل کر دیا گیا تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو فرار ہونے کا موقع نہ مل سکے۔

مزید بتایا گیا کہ غیرقانونی پیٹرول پمپ کے خلاف بھی کارروائی کی گئی اور 1000 لیٹر ڈیزل ضائع کر دیا گیا۔

کارروائی کے دوران قتل جیسے سنگین جرائم میں مطلوب 2 انتہائی مطلوب مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے اور ان کے 3 سہولت کاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }