صومالیہ، ساحلی شہر کی ہوٹل میں کار بم دھماکہ، تین افراد ہلاک

100

صومالیہ کے ساحلی شہر کسمایو کے ایک ہوٹل کے گیٹ سے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ کسمایو کے توکل ہوٹل کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک کار صومالیہ کے بندرگاہی شہر کسمایو کے وسط میں واقع ایک ہوٹل کے گیٹ سے ٹکرا گئی جس کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے۔

سرکاری صومالی نیشنل ٹیلی ویژن نے ٹویٹر پر کہا کہ سیکیورٹی فورسز ہوٹل میں ایک دہشت گردی کے واقعے سے نمٹ رہی ہیں۔

پولیس آفیسر محمد نور نے کسمایو میں ایک خبر رساں ادارے کو بتایا کہ توکل ہوٹل میں ایک دھماکا ہوا ہے اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں.

Advertisement

ایک سیکیورٹی افسر فرح محمد نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تین ہلاکتوں کے علاوہ آٹھ افراد زخمی ہوئے جنہیں کسمایو ہسپتال لے جایا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ شروع ہونے سے پہلے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

کسمایو میں ایک دکاندار فرح علی نے رائٹرز کو بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس حملے کا ذمہ دار کون تھا۔

موغادیشو سے صحافی جامع نور احمد نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ابھی بھی جاری ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }