جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سری لنکن کرکٹر عدالت میں رو پڑے

129
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنسی زیادتی کے الزامات میں گرفتار سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا آسٹریلیا کی عدالت میں رو پڑے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران دانشکا گونا تھیلاکا پولیس کے سامنے رو پڑے۔

ریپ کے الزام کے حوالے سے پولیس نے سوالات کیے، دانشکا گونا تھیلاکا کو سوالات کے جواب دینے میں مشکل ہوئی، ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور ٹشوز سے پونچھتے رہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دانشکا گونا تھیلاکا نے لڑکی کے رویے کی شکایت کی۔

واضح رہے کہ دانشکا گونا تھیلاکا کو آسٹریلیا میں ریپ کے الزام کا سامنا ہے، ان کا کیس سڈنی کی لوئر کورٹ میں چل رہا ہے۔

دانشکا گونا تھیلاکا کو 6 نومبر 2022  کو گرفتار کیا گیا تھا، وہ سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ تھے تاہم ٹیم کے ساتھ انہیں واپس نہیں جانے دیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }