اذہان کی اوبسٹیکل کورس میں شاندار کارکردگی پر شعیب ملک کو فخر

107

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

معروف پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کی اوبسٹیکل کورس میں شاندار کارکردگی دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

شعیب ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے اذہان کی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فٹنس پوری فیملی میں دوڑتی ہے، بیٹا بالکل باپ جیسا ہے۔

اس ویڈیو میں اذہان کو اوبسٹیکل کورس (Obstacle Course) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شعیب ملک کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ننھے اذہان مرزا ملک کا ایتھلیٹکس میں ماہر ہونا بہت زیادہ حیران کن بات نہیں ہے کیونکہ اس کے والد شعیب ملک اور والدہ ثانیہ مرزا دونوں ہی کھیلوں کے شعبے میں لیجنڈز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }