معماروطن کی یواے ای میں رونمائی اورپزیرائی کے بعد اب پاکستان میں(خان زمان سرور)

اسلام آباد میں 26 اورکراچی میں30مارچ کوتقریبات منعقدہونگی

19

 بابا زاید(مرحوم) اور یواے ای سے محبت جنون کی حد تک ہے

 امارات پاکستانیوں کادوسراگھرہے اسکے تحفظ کی خاطرجان بھی حاضرہے

شیخ زاید سے عقیدت کی وجہ سے ”معماروطن“ کتاب لکھنے کاارادہ کیا۔

اللہ کرے موجودہ صورتحال جلد بہتر ہوجائے ہم متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑے ہیں

(حاجی خان زمان سرور)

شارجہ(چوہدری ارشد)::متحدہ عرب امارات میں  ”معماروطن“ کے شاندار اجرا اورپزیرائی کے بعد اب اس کوپاکستان میں لانچ کرنے جارہے ہیں تاکہ یواے ای میں مقیم مقامی وپاکستانی کمیونٹی کے علاوہ پاکستان کے لوگ بھی بانی وطن شیخ زایدبن سلطان آل نہیان مرحوم کی خداد صلاحیتوں اور پاکستان اورپاکستانیوں سے محبت اور پاکستان میں انکی رفاہی وفلاحی خدمات بارے جان سکیں اسلام آباد اورکراچی میں ُمعماروطن ُکی تقریب رونمائی میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیرجناب سالم محمدالزعابی اورکراچی میں قونصل جنرل جناب بخیت عتیق الرمیثی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے اس کے علاوہ چیمبرزآف کامرس کے معززممبران اوربزنس مینوں کے علاوہ ممتازسیاسی وسماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ان خیالات کااظہارمعروف سماجی شخصیت وممتازپاکستانی بزنس مین چئیرمین الابراہیمی گروپ وسابق ممبرایگزیکٹوبورڈابوظہبی چیمبرآف کامرس وانڈسٹری حاجی خان زمان سرورنے میڈیانمائندگان کے اعزازمیں  ویرونا ریزورٹ شارجہ میں منعقدہ افطارڈنرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 خان زمان سرور نے کہا کہ بانی یو اے ای عزت مآب شیخ زاید بن سلطان النہیان سے ہونے والی بالمشافہ ملاقات نے میرے دل  پرانمٹ نقوش مرتب کیئے اورانکی شخصیت نے مجھے بہت متاثرکیا۔ انکی اپنی قوم ،متحدہ عرب امارات ،عالم اسلام اوردنیابھراوربالخصوص پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کی مثال نہیں ملتی وہ اماراتیوں کے بعد پاکستانیوں سے بہت محبت کرتے جس کاوہ برملا اظہاربھی کرتے انکی اسی محبت کودیکھ کرمیں نے ارادہ کرلیا کہ بانی الوطن بابازاید کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے کتاب ”معماروطن“تحریرکی جائے اور الحمدللہ میرایہ خواب اور ارادہ بالآخرپایہ تکمیل تک پہنچا اورسابق سفیرفیصل نیازترمذی کی کاوشوں اورسفارتی عملہ کے تعاون سے یہ کتاب یوم پاکستان کے یادگاردن پر بڑی دھوم دھام سے ابوظہبئ اور دبئی میں بڑی سطح پرلانچ ہوئی جسے یواے ای کے شہریوں نے بھی بہت پسند کیا کیونکہ یہ کتاب عربی اوراردو دونوں زبانوں میں ہے

متحدہ عرب امارات میں”معماروطن“ کی زبردست پزیرائی کے بعد اب میں اس کتاب کوپاکستان میں بھی لانچ کرناچاہتاہوں جس کے لیئے میں نے پاکستان میں یواے ای کے سفیرجناب سالم محمدالزعابی اورقونصل جنرل جناب بخیت عتیق الرمیثی سے ملاقات کی اور کتاب کی لانچ بارے تبادلہ خیال کیا جس پروہ بہت خوش ہوئے اور اپنے ہرممکن تعاون کایقین دلایا اور آج مجھے یہ بتاتے ہوئے بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اس کتاب کے اسلام آبادمیں اجرا کے لیئے تقریب اسلام آباد چیمبرکے خوبصورت آڈیٹوریم میں رکھی گئی ہے جس کے لیئے میں اپنے دوست انجینیئرمحمدجاوید کی کوششوں کامعترف ہوں نیز اس کتاب کی تیاری میں اپنے دیرینہ دوستوں چوہدری محمدزمان ریحانیہ صاحب،سہیل خاورصاحب اورچوہدری ارشدکابھی ممنون ہوں جنہوں نے میراحوصلہ بلندکیااورمجھے اپناقیمتی وقت دیا۔

خان زمان نے کہا کہ کتابمعمارِ وطن“ تحریر کرنے کا مقصد پاکستان اور امارات کے درمیان دوستی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے تاکہ دونوں ممالک کے بزنس مین انفرادی اورباہمی شراکت سے دونوں ممالک میں بزنس کو فروغ دیں جس کے لیئے میں ہمیشہ سے پل کاکردار اداکررہاہوں اور انشااللہ کرتا رہونگا تاکہ اس سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات دونوں ممالک کے بزنس مینوں کوفائدہ پہنچے۔

تقریب میں صدرپاکستان سوشل سنٹر شارجہ چوہدری خالد حسین ،سہیل خاور،انجینئیرمحمدجاوید،ادریس خان،چوہدری ایازسمیت ۔سماجی، ادبی، کاروباری اور صحافی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }