شیخ محمد بن راشد کی ملک بھر میں قومی پرچم لہرانے کی اپیل، اتحاد اور قومی شناخت پر زور

7

اپنے گھروں، اداروں اور عمارتوں پریواے ای کا قومی پرچم لہرائیں(نائب صدرشیخ محمدبن راشدالمکتوم)

دبئی(اردوویکلی)::نائب صدریواے ای ؍ وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ملک بھر کے شہریوں اور رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں، اداروں اور عمارتوں پر متحدہ عرب امارات کا قومی پرچم لہرائیں، تاکہ اتحاد، قومی شناخت اور مشترکہ ذمہ داری کے جذبے کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد پرچم کو معاشرے میں اتحاد کی ایک واضح علامت کے طور پر اجاگر کرنا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب ملک نے حالیہ چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے۔

عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات نے حالیہ مشکلات کا سامنا مضبوط اتحاد کے ساتھ کیا اور اس عمل کے نتیجے میں معاشرہ مزید ہم آہنگ اور متحد ہو کر سامنے آیا، جس میں شہریوں اور رہائشیوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی شعبوں نے بھی مشترکہ کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ، "متحدہ عرب امارات نے حالیہ چیلنجز کا متحد ہو کر سامنا کیا اور ان سے زیادہ مضبوط اور ہم آہنگ ہو کر نکلا۔ سب نے ایک پرچم کے پیچھے کھڑے ہو کر اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ متحدہ عرب امارات کا پرچم ہماری طاقت اور اس ملک کی تعمیر کی عکاسی کرتا ہے۔ میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اپنے گھروں اور کام کی جگہوں پر اسے لہرائیں۔”

انہوں نے مزید کہاکہ، "ہم اپنے ملک، اپنے صدر، اپنی مسلح افواج، اپنی معیشت اور ان تمام شہریوں و رہائشیوں پر فخر کرتے ہیں جو ہر روز اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔”

اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے کہاکہ، "پرچم ہر گھر اور ہر عمارت پر لہرایا جائے۔ یہ اتحاد اور مشترکہ وابستگی کا عملی اظہار ہے۔”

اس اقدام کے ذریعے قومی شناخت اور مشترکہ اقدار کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے، جبکہ ملک بھر میں افراد اور اداروں، خصوصاً فرنٹ لائن ٹیموں اور ان تمام افراد کی خدمات کو سراہا گیا ہے جو ریاست کی مسلسل ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی واضح کیا گیا کہ قومی پرچم لہرانا ایک اجتماعی عمل ہے جو معاشرے میں ہم آہنگی، یکجہتی اور مشترکہ وابستگی کو مزید مستحکم کرتا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }