لبنان میں پاکستان کے سفیرجناب سلمان اطہرکوحکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ شجاعت سے نوازاگیا

9

لبنان میں پاکستان کے سفیرجناب سلمان اطہرکوحکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ شجاعت سے نوازاگیا۔

تمغہ شجاعت پاکستان کا ایک اعلیٰ سول اور فوجی اعزاز ہے جو بہادری اور شجاعت کے کارناموں پر دیا جاتا ہے

سلمان اطہر نے مشکل حالات میں پاکستان کے لیئے شاندارسفارتی خدمات انجام دیں

رفقا اوریواے ای میں مقیم دیرینہ دوستوں کی جانب سے دلی مبارکباد

 اسلام آباد(اردوویکلی)::لبنان میں تعنیات پاکستان کے سفیر جناب سلمان اطہر کو صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری نے ان کی بہادری اور بے لوث خدمات کے اعتراف میں تمغہ شجاعت سے نوازا ۔ یہ ایوارڈ سفیرسلمان اطہر کے عزم اور عوامی خدمت کے اعتراف میں حکومت کی طرف سے اعلان کردہ سول ایوارڈز میں شامل تھا۔یادرہے سفیرسلمان اطہرنے انتہائی مشکل حالات میں لبنان میں  پاکستان کے سوفٹ امیج کی بلندی،دوطرفہ تعلقات اورتجارت کے فروغ کے لیئے   شاندار اورنہائت جرات مندانہ طورپرسفارتی خدمات انجام دیں۔
اس موقع پریوا ے ای اوردیگرممالک میں مقیم انکے دیرینہ رفقا اور دوستوں ماسکو میں پاکستان کے سفیرجناب فیصل نیازترمذی،سابق سفیرجناب ریاض حسین بخاری،جناب احسان اللہ خان،جناب آصف درانی،ارشدجان پٹھان،چوہدری محمدصدیق،چوہدری محمدزمان ریحانیہ،حاجی خان زمان سرور،ملک محمدشہنازماہل ،چوہدری الطاف حسین،رحمت اللہ چوہدری،چوہدری نوازرشیدریحانیہ،انجینئریونس کیانی،حاجی درازخان،حافظ طارق محمود،عبدالہادی اچکزئی،سہیل خاور،حاجی محمدیاسین ،چوہدری مسعودراہی وڑائچ میاں امجدجاوید،محمداکبرخان زادات،طارق محمودآف ریڈکوبن جمعہ ریڈیمکس،طارق جاویدقریشی،عبدالعزیزچوہان،فیصل انورچوہدری،راجہ محمدشفیق جنجوعہ،محمدانظرتنولی،جاویدرشیدملک،چوہدری ارشد سمیت دیگردوستوں اورخیرخواہوں نے خوشی ومسرت کااظہار کرتے ہوئے سفیرسلمان اظہر کوتمغہ شجاعت ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہاکہ یہ آپ کی جرات مندانہ سفارت کاری، بہادری، فرض شناسی اور بے لوث خدمات کا ایک شاندار اعتراف ہے۔
دعا ہے کہ آپ کا یہ اعزاز ملک و قوم کی خدمت میں آپ کے عزم کو مزید مضبوط کرے اور آپ اسی طرح ہمیشہ سرخرو رہیں۔ہمیں واقعی آپ پر فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزیدہمت، حکمت اور اسی لگن اور خلوص کے ساتھ ملک کی خدمت جاری رکھنے کے مواقع عطا فرمائے۔
یقیناً آپ حکومت پاکستان کی طرف سے دیے گئے اس اعلی اعزاز کے حقدار تھے،ہماری دلی دعاہے کہ اللہ تعالی  آپ کو مستقبل میں اور بھی بڑے اعزازات، رتبوں اورکامیابیوں سے نوازے۔آپ نے یواے ای میں تعنیاتی کے دوران بھی شاندار اور یادگار وقت گزارا،اوربہت سے لوگوں سےعزت ووقاراور پیار حاصل کیا۔ یہاں موجودآپ کے رفقا اور خیر خواہوں کا وسیع حلقے آپکی کامیابی پر بے حد خوش اور فخر محسوس کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں آپ کے تمام دوستوں اور مداحوں کی جانب سے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔
یادرہے جناب سلمان اطہرنے2022 کو جمہوریہ قبرص کے ساتھ ایکریڈیٹیشن کے ساتھ جمہوریہ لبنان میں پاکستان کے سفیر کا چارج سنبھالا۔انہوں نے 2002 میں پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر جنرل کے طور پر مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات، سنگاپور اور عمان سمیت بیرون ملک پاکستانی مشنز میں مختلف سفارتی ذمہ داریاں انجام دیں۔انہوں نے بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ، بیچلر آف آرٹس اور ایل ایل بی کی ڈگریاں حاصل کیں۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }