یکم جون سے یواے ای میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

پٹرول کے نرخوں میں اضافہ ڈیزل کی قیمت میں کمی

35

متحدہ عرب امارات میں یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

 ابوظہبی(نیوزڈیسک):متحدہ عرب امارات میں پٹرولیم مصنوعات  کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا،نئی قیمتیں یکم جون سے نافذ العمل ہونگی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث یو اے ای میں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے ماہ میں اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق سپر 98 پیٹرول کی قیمت بڑھ کر 3.95 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو مئی میں 3.66 درہم فی لیٹر تھی۔اسی طرح سپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 3.83 درہم فی لیٹر ہو گئی ہے، جو پہلے 3.55 درہم فی لیٹر تھی۔ ای پلس 91 پیٹرول کی نئی قیمت 3.76 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، سابقہ قیمت 3.48 درہم فی لیٹر تھی۔ڈیزل کی موجودہ قیمت 4.69درہم فی لیٹرہے جو اب کم ہوکریکم جون سے 4.33 فی لیٹر ہوجائیگی۔ مواصلاتی اخراجات میں توازن برقراررکھنے کے لیئے ڈیزل کی قیمت میں کمی حکومت کااحسن اقدام ہے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }