نیدرلینڈز کیخلاف جیت کے بعد ہوٹل میں پاکستان ٹیم کا شاندار استقبال

103
اسکرین گریب
اسکرین گریب

ورلڈ کپ میں گزشتہ روز نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے بعد ہوٹل میں پاکستان ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔

حیدر آباد دکن کے مقامی ہوٹل میں اسٹاف نے پاکستانی کرکٹرز کو ویلکم کیا۔

ہوٹل اسٹاف نے کوریڈور میں کھڑے ہو کر پاکستان ٹیم کے لیے تالیاں بجائیں۔

ہوٹل کے باہر بھی فینز پاکستان ٹیم سے اظہار محبت کے لیے جمع ہوئے۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے ہوٹل میں بولنگ کوچ مورنی مورکل کی سالگرہ منائی اور کیک بھی کاٹا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دی تھی۔

نیدرلینڈز کی ٹیم 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 205 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، یوں قومی ٹیم نے پہلے میچ میں 81 رنز سے فتح اپنے نام کر لی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }