بانی تعمیرگروپ قطر محمد حسین آل علی کی وفدکے ہمراہ وزیراعظم پاکستان شہبازشریف سے ملاقات۔
قطرکے تعمیرگروپ کے بانی محمدحسین آل علی کی وفدکے ہمراہ وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات
لاہور،اسلام آباد اورمری میں رئیل اسٹیٹ سیکٹرمیں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہار
قطرپاکستان کادیرینہ دوست ہے تعمیرگروپ کوپاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پرخوش آمدیدکہتے ہیں(شہبازشریف)
تعمیرگروپ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ اورہاسپیٹلٹی سیکٹرمیں اربوں ڈالرزکی سرمایہ کاری کریگا(ادریس انورمرزا)
اسلام آباد(نیوزڈیسک) گزشتہ ماہ قطر کے تعمیر گروپ کے بانی محمد حسین آل علی نے ایک وفد کے ہمراہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں وزیراعظہم ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ قطر پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا. بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں. خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا.
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے سیاحت، ہوٹلنگ و ہاسپیٹیلٹی اور رئیل اسٹیٹ و تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے. وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو گروپ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سہولت و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی.
تعمیر گروپ کے بانی محمدحسین آل علی نے گروپ کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور جاری منصوبوں سے آگاہ کیا. انہوں نے بتایا کہ تعمیر گروپ پاکستان میں ہاسپیٹیلٹی و ہوٹلز اور رئیل اسٹیٹ و تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس حوالے سے کئی منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے. محمد حسین آل علی نے پاکستان میں گروپ کی جانب سے سرمایہ کاری میں اضافے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا. محمد حسین آل علی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی اور کاروبار و بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات کی تعریف کی. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وزیرِ اعظم کی قیادت میں حکومت ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے مثبت اقدامات اٹھارہی ہے.
تعمیرگروپ کے سرگرم رکن محمدادریس انورمرزانے نمائیندہ اردوویکلی سے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بے حد خوشی اور اعزاز کے ساتھ میں یہ بتانا چاہوں گا کہ اللہ سبحان وتعالیٰ کے فضل وکرم سے ہم قطر سے پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں لاہور، اسلام آباد اور مری میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں ۔اراضی کی تقسیم، سٹی ہیڈ کوارٹر کی عمارت کے فٹ آؤٹ اور ڈیزائن کے ساتھ فزیبلٹی کا تمام ابتدائی عمل مکمل ہو چکا ہے،پہلا منصوبہ بہت جلد لاہور میں شروع کیا جائے گا اور تین ماہ کے وقفے کے ساتھ انشااللہ اسلام آباد اور مری میں بھی تعمیراتی منصوبوں کاآغازہوجائیگا
یہ ماحولیاتی نظام کے انتہائی جدید خاندانی طرز زندگی کے ساتھ زندگی کو بدلنے والے پراجیکٹ ہیں جس سے تعمیراتی سیکٹرمیں انقلاب آئیگا۔ ادریس مرزا نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں تعمیرگروپ پاکستان کے مختلف اضلاع میں مزیدسرمایہ کاری کااراداہ رکھتاہے جس سے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کے علاوہ ہزاروں ملازمتوں کے مواقع بھی میسرہونگے۔
یادرہے قطرکے تعمیرگروپ کے وفدنے بانی تعمیرگروپ محمدحسین آل علی کی قیادت میں سابق وزیراعظم و قائدپاکستان مسلم لیگ(ن)میاں محمدنوازشریف اوروزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف سے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے انتہائی اہم ملاقات کی
