بعض تیکنیکی وجوہات کی بنا پر ای پاسپورٹ سروسز کااجرامؤخرکردیاگیاہے(سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی)

نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

3,439

بعض تیکنیکی وجوہات کی بنا پر ای پاسپورٹ سروسز کااجرامؤخرکردیاگیاہے(سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی)

ابوظہبی(اردوویکلی)::سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق آج مورخہ20جولائی سے ای پاسپورٹ سروسزکے لیئے درخواستوں کی وصولی کاآغاز ہونا تھا مگر چند ناگریز تکنیکی اور انتظامی وجوہات کی بنا پر ای پاسپورٹ سروسز کا اجرا تاحکم ثانی مؤخر کر دیاگیا ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
کمیونٹی کوآگاہ کیا جاتا ہے  کہ فی الحال پرانے اورروائتی طریقہ کار کے مطابق مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی تجدید اور اجراکاعمل بغیر کسی تعطل کے جاری ہے ۔سفارت خانہ پاکستان پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے اور ہمیشہ کمیونٹی کی فلاح وبہبود کے لیئے سرگرم عمل ہے ۔
کسی بھی ایمرجنسی ؍یا رہنمائی کے لیئے  سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کے فون  024447800پررابطہ کرسکتے ہیں
 نیزتازہ ترین اپ ڈیٹس اورمعلومات کے لیئے سفارت خانہ پاکستان کی ویب سائٹ ملاحظہ فرماتے رہیں  

  

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }