ہنگو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، مولانا محمد یونس شہید، 10 سالہ بیٹا زخمی

15

ہنگو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مولانا محمد یونس شہید ہوگئے جبکہ ان کا 10 سالہ بیٹا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقے بابو تنگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مولانا محمد یونس درمند شہید جبکہ ان کا 10 سالہ بیٹا موسیٰ زخمی ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق مولانا محمد یونس درمند دکان سے گھر واپس جا رہے تھے کہ گھر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا 10 سالہ بیٹا موسیٰ زخمی ہوگیا۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ ایس ایچ او فیاض خان کے مطابق پولیس نے مولانا محمد یونس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے، جبکہ زخمی بچے کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فائرنگ میں ملوث نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }