پاکستان سمیت 12 اسلامی ممالک شام پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف کھڑے ہوگئے، اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

13

پاکستان سمیت 12 اسلامی ممالک نے شام پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان، ترکیہ، الجزائر، انڈونیشیا، اردن، لبنان، ملائیشیا، موریطانیہ، فلسطین، قطر، سعودی عرب اور صومالیہ کے وزرائے خارجہ نے نے ملک شام پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مشترکہ بیان جاری کیا۔

اس بیان کو پاکستانی دفتر خارجہ نے بارہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان جاری کر دیا جس میں شام پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابو الظہور فوجی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملے شام کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی جبکہ شام کی سرزمین اور بنیادی ڈھانچے پر مسلسل حملے باعث تشویش ہیں۔

اسلامی ممالک نے مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں شام کی تعمیر نو اور انسانی بحران سے نمٹنے کی کوششوں کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں، شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مسلسل خلاف بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کو مجروح کرنے کا باعث ہیں۔

اعلامیے میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شام پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مضبوط، واضح اور اصولی موقف اختیار کرتے ہوئے جارحیت کی روک تھام کیلیے اپنا کردار ادا کرے۔

مشترکہ اعلامیے میں اسلامی ممالک نے مطالبہ کیا کہ 1974 کے انخلا کے معاہدے کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے۔

وزراء خارجہ نے شام کی خودمختاری، آزادی، علاقائی سالمیت اور سیاسی اتحاد کے احترام کو ناگزیر قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }