استعمال شدہ کوکنگ آئل کو محفوظ رکھنے کے آسان طریقے

17

گھر میں پکوڑے، سموسے، فرائز یا دیگر اشیا تلنے کے بعد اکثر خاصی مقدار میں تیل بچ جاتا ہے جسے فوراً پھینکنے کے بجائے بعض صورتوں میں دوبارہ استعمال کے لیے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

استعمال شدہ تیل کو دوبارہ استعمال کرنے سے پہلے اس میں موجود کھانے کے ذرات کو الگ کرنا اور اسے مناسب طریقے سے محفوظ کرنا ضروری ہے۔

تیل کو اچھی طرح چھان لیں

فرائنگ کے فوراً بعد گرم تیل کو محفوظ کرنے کے بجائے پہلے اسے مکمل ٹھنڈا ہونے دیں۔ بعد ازاں باریک چھلنی یا صاف کپڑے کی مدد سے اسے چھان لیں تاکہ اس میں موجود کھانے کے چھوٹے ٹکڑے اور دیگر ذرات الگ ہو جائیں۔

میدے کی مدد سے صفائی

تیل میں رہ جانے والے باریک ذرات کو نکالنے کے لیے میدے کی مدد بھی لی جا سکتی ہے۔ ٹھنڈے تیل میں تھوڑی مقدار میں میدہ اچھی طرح شامل کر کے کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ بعد ازاں تیل کو باریک چھلنی یا صاف کپڑے سے دوبارہ چھان لیں۔

لیموں کے سلائس

استعمال شدہ اور ٹھنڈے تیل میں لیموں کے چند سلائس ڈال کر کچھ گھنٹوں کے لیے چھوڑے جا سکتے ہیں، جس کے بعد تیل کو اچھی طرح چھان کر محفوظ کر لیں۔

سورج کی روشنی سے بچائیں

صاف کیے گئے تیل کو کسی اچھی طرح بند ہونے والے ایئر ٹائٹ برتن میں رکھیں۔ اسے ایسی جگہ محفوظ کرنا بہتر ہے جہاں براہ راست دھوپ یا تیز روشنی نہ پہنچے، کیونکہ روشنی تیل کے معیار کو متاثر کر سکتی ہے۔

زیادہ درجہ حرارت سے دور رکھیں

استعمال شدہ تیل کو چولہے یا کسی دوسری گرم جگہ کے قریب رکھنے سے بھی گریز کریں۔ زیادہ درجہ حرارت تیل کے جلد خراب ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔

اگر تیل کا رنگ یا بو غیر معمولی ہوجائے، دھواں جلد نکلنے لگے یا اس کی ساخت میں واضح تبدیلی محسوس ہو تو اسے دوبارہ استعمال کرنے کے بجائے ضائع کر دینا بہتر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }