23 اگست، یومِ نیلہ بٹ؛ تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے اہم مرحلے کے آغاز کا دن

21

ہر سال 23 اگست کو یومِ نیلہ بٹ تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے ایک اہم سنگِ میل کے طور پر منایا جاتا ہے۔17 اگست 1947 کو ریڈکلف ایوارڈ کے تحت گورداسپور کے بھارت کے حصے میں آنے سے بھارت کو کشمیر تک زمینی راستہ مل گیا۔

23 اگست 1947 کو نیلہ بٹ میں کشمیری مسلمانوں، سیاسی کارکنان اور سابق فوجیوں کا اہم عوامی اجتماع منعقد ہوا۔ محض 23 برس کی عمر میں سردار محمد عبدالقیوم خان نے نیلہ بٹ سے ڈوگرہ ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کا علم بلند کیا۔فرزندِ مجاہدِ اول، سردار عتیق احمد خان کے مطابق نیلہ بٹ سے تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے لیے جدوجہد کا آغاز ہوا اور ریاست کے پاکستان سے الحاق کا مطالبہ کیا گیا۔

سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد عبدالقیوم خان کے مطابق نیلہ بٹ پر ڈوگرہ فوج کے حملے کے دوران کشمیریوں نے بہادری سے مقابلہ کیا، جس میں متعدد افراد شہید بھی ہوئے۔بعدازاں سردار محمد عبدالقیوم خان کو نیلہ بٹ سے آزادی کی جدوجہد کا آغاز کرنے پر مجاہدِ اول کا خطاب دیا گیا۔

یومِ نیلہ بٹ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد اور قربانیوں کو فراموش نہ کرنے کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ نیلہ بٹ کا مقام آج بھی کشمیریوں کے ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے عزم سے گونج رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }