غازی آباد میں نجی کمپنی کی گاڑی سے 2 سالہ بچے فیصل کی ہلاکت کے واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت احمد عارف کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے خلاف بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق بچوں سمیت شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے