گجرات میں انسانیت سوز واقعہ، 4 سالہ لاپتہ بچی زیادتی کے بعد قتل

15

گجرات:

نواحی گاؤں کریم داد میں دو روز قبل لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی نور فاطمہ کی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی اطلاع نے علاقے میں کہرام مچا دیا۔

پولیس حکام کے مطابق معصوم نور فاطمہ کو مبینہ طور پر اس کے کزن نے زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد بچی کو قتل کرکے اس کی لاش بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دی گئی۔

بچی کی لاش کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کا گاؤں کریم داد کے قریب نالے میں آپریشن جاری ہے تاہم رات کی تاریکی کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق نور فاطمہ کے مبینہ زیادتی اور قتل سمیت واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

واقعے کے بعد گاؤں کریم داد میں سوگ کی فضا ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔ معصوم بچی کے افسوسناک انجام پر اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گمشدہ بچیوں کی لاشیں ملنے کے پے در پے واقعات نے پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

دو روز کے دوران 4 گمشدہ بچیوں کی لاشیں ملنے کے واقعات پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ معصوم نور فاطمہ کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }