کراچی، اے وی ایل سی کی کارروائی میں ملک گینگ کا کارندہ ہلاک

13

کراچی:

شہر قائد میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) سی آئی اے گڈاپ ڈویژن کے مبینہ پولیس مقابلے میں ملک گینگ سے تعلق رکھنے والا ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم سلیم ولد غلام یاسین شدید زخمی ہوا جو اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گیا۔

اے وی ایل سی حکام کے مطابق ملزم سلیم کا تعلق ملک گینگ سے تھا جو گاڑی چھیننے اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے والوں کو قتل کرنے کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث تھا۔

پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم کے قبضے سے سفید سوزوکی آلٹو اور 30 بور پستول برآمد کرلیا۔ حکام کے مطابق برآمد ہونے والی آلٹو سچل کے علاقے سے چھینی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم سلیم متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ اس کے خلاف ڈکیتی، قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت 7 مقدمات درج تھے۔

اے وی ایل سی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }