Spaceship captures detailed – ایکسپریس اردو

17

یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) کے مارس ایکسپریس مشن نے مریخ کے اُس مقام کی انتہائی تفصیلی ویڈیو جاری کی ہے جہاں سائنس فکشن فلم ’دی مارشین‘ میں میٹ ڈیمن کو تنہا چھوڑ دیا جاتا ہے۔

ویڈیو میں تقریباً 460 کلومیٹر چوڑے شیاپریلی کریٹر کے حیران کن مناظر دکھائے گئے ہیں۔ یہ مناظر مارس ایکسپریس کے ہائی ریزولوشن کیمرا، متعدد مشاہدات سے تیار کردہ تصاویر اور مریخ کی سطح کی بلندی سے متعلق ڈیٹا کو یکجا کرکے ایک تھری ڈی منظر کی صورت میں تیار کیے گئے ہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق اس ڈیٹا سے مریخ کی سطح کا جائزہ لے کر یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ مختلف زمینی ساختیں کیسے وجود میں آئیں اور مستقبل کے مشنز کے لیے ممکنہ لینڈنگ سائٹس کہاں ہوسکتی ہیں۔

ای ایس اے کے مطابق اتنا وسیع ہونے کے باوجود شیاپریلی کریٹر نسبتاً کم گہرا دکھائی دیتا ہے۔ ممکن ہے کہ گزشتہ اربوں برس کے دوران ہوا سے اڑ کر آنے والی مٹی، پانی سے جمع ہونے والے ذرات، لاوا یا ان تینوں کے امتزاج نے اس گڑھے کو بڑی حد تک بھر دیا ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }