گرین پاکستان انیشی ایٹو کی معاونت؛ بلوچستان میں زرعی انقلاب کے نئے امکانات

گرین پاکستان انیشی ایٹو کی مؤثر معاونت  کے مثبت ثمرات سے بلوچستان میں زرعی انقلاب کے نئے امکانات روشن ہو رہے ہیں۔

گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت زرعی شعبہ کی ترقی اور آبپاشی کے نظام میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ جی پی آئی کے تحت بلوچستان کی غیر آباد اور بنجر زمینوں کو دوبارہ قابلِ کاشت بنایا جا رہا ہے۔

آبپاشی کے بہتر نظام اور پانی کی دستیابی سے بلوچستان میں گندم اور چاول کی کاشت  میں بھی اضافہ ہو رہاہے۔ مقامی کسانوں نے جی پی آئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جی پی آئی کے آغاز سے قبل غیر آباد رہنے والی زمینیں اب سرسبز کھیتوں میں تبدیل ہو رہی ہیں۔

مقامی کسانوں کے مطابق جی پی آئی کے تحت ملنے والے معیاری بیج، کھاد اور جدید آلات کی وجہ سے  بنجر زمینوں پر بھی فصلیں اگانا ممکن ہوا ہے ۔

زرعی زمینوں کی بحالی اور کاشتکاری میں سہولتوں کی فراہمی پر بلوچستان کے کسانوں نےجی پی آئی کے پروگرام کو بھرپور سراہا ہے۔

 

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }