لندن: پاکستانی کرکٹ ٹیم اور چیئرمین پی سی بی کی برطانوی بادشاہ  چارلس سے ملاقات

19

پاکستان کرکٹ ٹیم اور چیئرمین پی سی بی نے برطانیہ کے بادشاہ  چارلس سے ملاقات کی، یہ ملاقات شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ہوئی۔

تقریب کے دوران بادشاہ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے گفتگو کی جبکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بادشاہ چارلس نے محسن نقوی سے کرکٹ اور پاکستان میں انسدادِ دہشت گردی سمیت امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی۔ ملاقات میں پاکستان میں امن کے قیام اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

🏏 This afternoon, The King welcomed the Pakistan National Cricket Team to Clarence House. pic.twitter.com/ihy70scAhX
— The Royal Family (@RoyalFamily) September 2, 2026

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے بادشاہ چارلس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان اور محسن نقوی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ملاقات کے بعد محسن نقوی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بادشاہ چارلس سے ملاقات انتہائی مفید رہی۔ انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

بادشاہ چارلس سے ملاقات کے بعد وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی برطانیہ سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }