لاہور: ایشیا کپ کی تاریخوں میں معمولی ردو بدل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ایشیا کپ 24 اگست سے 10 ستمبر تک کرانے تجویز سامنے آئی ہے جبکہ اعلان کردہ تاریخوں کے مطابق ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جانا تھا۔
مین راؤنڈ سے قبل کوالیفائنگ راؤنڈ بھی کھیلا جانا ہے جبکہ تینوں فریقین اگلے دو تین روز میں تمام معاملات کو حتمی شکل دینے کے لئے پر امید ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ سری لنکا سے یو اے ای منتقلی کے بعد ہی تاریخوں میں ردو بدل پر غور کیا جارہا ہے جبکہ اس سے قبل ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہے اور ایونٹ اب یو اے ای میں ہونا ہے۔
Advertisement
سری لنکا کرکٹ نے حالات کے باعث ایشیا کپ ملک میں نہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ سری لنکا کرکٹ، ایشین کرکٹ کونسل اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
تینوں فریقین باہمی مشاورت سے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں جبکہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے ایونٹ جلد شروع کرنے کی تجویزدی ہے۔