عالمی تجارت متاثر ہونے کا خدشہ، حوثیوں نے باب المندب پر قبضے کا دعویٰ کر دیا

18

یمن کی انصار اللہ تنظیم کے سینیئر رہنما محمد البخیتی نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں نے بحیرہ احمر سے منسلک اہم ترین آبی گزرگاہ باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حوثی جنگجوؤں نے یمن کے مغربی صوبے تعز میں اہم علاقوں کے ساتھ الخالد اور جبل النصر کے فوجی اڈوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے جبکہ ان کی پیش قدمی بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے میں واقع المخا بندرگاہ کے داخلی حصوں تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹس میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ حوثیوں نے المخا ایئرپورٹ بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے، جبکہ مزاحمت کرنے والے عناصر کی جانب سے بڑی تعداد میں ہتھیار ڈالنے کا بھی بتایا گیا ہے۔

باب المندب دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں سے تیل، گیس اور غذائی اجناس سمیت عالمی تجارت کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔

دوسری جانب المخا بندرگاہ جغرافیائی اور عسکری اعتبار سے انتہائی اہم ہے جہاں سے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کی نگرانی بھی کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حوثیوں نے بحیرۂ احمر کے جغرافیائی اہمیت کے حامل ایک اہم جزیرے زُقَر کا کنٹرول حاصل کیا تھا۔

یمن کی صدارتی لیڈر شپ کونسل کے صدر رشاد علیمی نے خبردار کیا ہے کہ باب المندب کے قریب عسکری صورتحال میں تبدیلی کے اثرات سوئز کینال تک پہنچ سکتے ہیں اور اس کے نتیجے میں عالمی تجارت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

رشاد علیمی نے باب المندب کے اطراف کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے ساحلی علاقوں کا تحفظ صرف یمن ہی نہیں بلکہ عرب ممالک اور عالمی برادری کی بھی ذمہ داری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }