ون ڈے میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے پر خوش ہوں، عالیہ ریاض

103

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے کہا ہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے پر خوش ہوں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گی کہ آئندہ بھی ملک کے لیے پرفارم کروں اور ٹیم کے لیے زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں۔

عالیہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ میں ہمیں بڑی پارٹنر شپ کی ضرورت ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل کی اچھی ٹیم ہے، کوشش ہوگی کہ اگلے میچوں میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھائیں۔

واضح رہے کہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 127 رنز سے شکست دی۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سیریز کے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کے 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 36.5 اوورز میں 165 رنز پر آؤٹ ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }