فاطمہ ثناء شیخ نے صنفی تعصب پر آواز اٹھادی، خواتین کو خود جدوجہد کرنا ہوگی

13

بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے خواتین کو درپیش صنفی تعصب اور پدرشاہی کے رویوں پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں موجود ان سوچوں کے خلاف خواتین کو خود بھی جدوجہد کرنا ہوگی۔

اداکارہ نے اپنی نئی عدالتی ڈرامہ فلم ’ہنکار دی رور‘ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اکثر اپنی صلاحیت یا عہدے کی وجہ سے نہیں بلکہ معاشرتی تربیت اور قائم شدہ سوچ کی وجہ سے پیچھے رہ جاتی ہیں۔

فاطمہ ثناء شیخ کے مطابق آپ کسی بھی کمرے میں ہوں، کسی بھی عہدے پر فائز ہوں یا طاقت اور مرتبے کے کسی بھی مقام پر پہنچ جائیں، معاشرے کی بنائی ہوئی وہ سوچ آپ کے راستے میں رکاوٹ بن سکتی ہے جو خواتین سے پہلے خود کو ثابت کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ خواتین باصلاحیت، ذہین یا فیصلہ کرنے کے قابل نہیں، بلکہ انہیں کئی مرتبہ مواقع ہی نہیں دیے جاتے۔ معاشرہ ان سے کہتا ہے کہ پہلے خود کو ثابت کریں، پھر آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔

اداکارہ نے ایک اہم نکتہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پدرشاہی سوچ کو برقرار رکھنے کی ذمے داری صرف مردوں پر نہیں ڈالی جاسکتی، کیونکہ خواتین بھی بعض اوقات اسی ماحول میں پرورش پانے کے باعث ان رویوں کو اپنے اندر شامل کرلیتی ہیں۔ ان کے بقول ہم سب ایک ہی معاشرتی ماحول کا حصہ رہے ہیں، اس لیے اس سوچ کو تبدیل کرنے کی ذمہ داری بھی سب کی ہے۔

’ہنکار ۔ دی رور‘ میں فاطمہ ثناء شیخ ایک بے باک اور دو ٹوک پولیس افسر کا کردار ادا کررہی ہیں، جبکہ فلم کی کہانی بھی خواتین اور معاشرتی رویوں جیسے موضوعات کو اجاگر کرتی ہے۔

کرن ڈی کپاڈیا اور نتیا مہرا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 25 ستمبر سے جیو ہاٹ اسٹار پر اسٹریمنگ کے لیے پیش کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }