petroleum products prices – ایکسپریس اردو

16

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی بڑے اضافے کا امکان ہے۔

ایکسپریس کو ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات مزید ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

مزید بتایا گیا کہ آج ڈیزل فی لیٹر 6.41 روپے اور پیٹرول فی لیٹر 4.10 روپے مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے رات کو قیمتوں کا تعین کیا جائے گا اور پیٹرولیم ڈویژن نوٹیفیکشن جاری کرےگا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اوگرا کرتا ہے تاہم ٹیکسز میں کمی یا اضافے کی صورت میں قیمتوں میں کمی یا مزید اضافے کا اختیار حکومت کو حاصل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }