نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے نے ورلڈ کپ 2023ء کی پہلی سنچری بنادی

62

کیوی بیٹر ڈیون کونوے
کیوی بیٹر ڈیون کونوے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کی پہلی سنچری ایونٹ کے افتتاحی میچ میں ہی بن گئی۔

احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایونٹ کے افتتاحی میچ میں کیوی بیٹر ڈیون کونوے نے شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے 83 گیندوں پر 2 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔

انگلیڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 282 رنز بنائے تھے، جس میں جو روٹ کے 77 اور جوز بٹلر کے 43 رنز شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }