حرمین شریفین ریڈ لائن ہے، حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم

17

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب عالمی معیشت کی رگیں ہیں اور یہ کھلی رہنی چاہئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے 24 کروڑ امن پسند پاکستانی عوام کی جانب سے اس اسمبلی سے چوتھی مرتبہ خطاب کا اعزاز ملا ہے اور جنرل اسمبلی کے صدر خلیل الرحمان کو مبارک دی اور پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے واضح کیا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتھ کھڑے ہیں اور دنیا کے امن و استحکام کے لیے مکمل تعاون کریں گے، یہی پاکستان کے اندر اور بیرونی دنیا کے لیے ہمارے اصول کی بنیاد ہے، پاکستان کی صدارت میں سلامتی کونسل کی 2788 قرارداد دنیا کے امن کے لیے ہمارے غیرمتزلزل عزم کا اظہار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں برس فروری میں خلیج میں تنازع پیدا ہوا، قیمتی جانی نقصان ہوا، معیشت مشکلات کا شکار ہوئیں، آبنائے ہرمز انتہائی دباؤ کا شکار ہوئی اور اس موقع پر پاکستان نے کامیابی سے واشنگٹن اور تہران کو اسلام آباد میں ایک چھت تلے جمع کیا اور اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت میں اس تنازع کے خاتمے کے لیے تاریخی اقدامات کیے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک کاوشوں سے سفارتی کوششوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر، چین اور دیگر ممالک ہے۔

وزیراعظم نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن ہے، ہم برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا اتحاد کسی کے خلاف نہیں ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }