نیویارک میں ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات

15

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے اہم ملاقات کی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے نیویارک میں ملاقات کے دوران مصافحہ کیا، جس کے بعد دونوں نے بیٹھ کر باہمی اور علاقائی امور پر گفتگو کی۔

ایران انٹرنیشنل نے بھی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عراقچی نے نیویارک میں سعودی اور اردنی ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

سعودی اور ایرانی میڈیا ان ملاقاتوں کی تصدیق کی گئی ہے لیکن تاحال اس کی تفصیلات طاہر نہین کی گئی ہیں تاہم دونوں جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں۔

اس ملاقات کی اہمیت یوں بھی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے ساتھ سعودی عرب کو بھی حوثیوں کے حملوں کا سامنا رہا ہے اور خطے میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاکستان، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سمیت دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے نیویارک میں حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 

ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیویارک میں متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔جن میں علاقائی صورتحال، سفارتی کوششوں اور ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }