گوجرخان؛ ٹریفک وارڈن کی شہری سے مبینہ بدسلوکی، شہری بے ہوش ہوگیا

14

گوجرخان میں ٹریفک خلاف ورزی پر شہری اور ٹریفک وارڈن کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، مبینہ تشدد سے شہری بے ہوش ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق شہری اور ٹریفک وارڈن محمد افضال کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوئی، جس کے دوران وارڈن کی مبینہ بدسلوکی اور تشدد سے شہری بے ہوش ہوگیا۔

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر شہری کو ابتدائی طبی امداد دی اور اسپتال منتقل کر دیا۔

واقعے کا سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک وارڈن محمد افضال کو معطل، چارج شیٹ جاری اور مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔

سی ٹی او راولپنڈی نے واقعے کی فوری اور غیر جانب دارانہ محکمانہ انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی یا بدسلوکی برداشت نہیں کی جائے گی، قانون پر عمل درآمد ضروری ہے تاہم بدتمیزی یا تشدد ناقابل قبول ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }