خاتون پر تشدد کا الزام؛ وائس چانسلر ہیلتھ سروسز کمیشن پر فردِ جرم عائد

21

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وائس چانسلر ہیلتھ سروسز کمیشن شہزاد علی پر خاتون پر تشدد کے الزام پر فردِ جرم عائد کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے شہزاد علی پر فرد جرم عائد کی جبکہ ملزم نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے 12 اکتوبر کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق ملزم پر 17 جولائی 2025 کو مدعیہ سے دست درازی کا الزام عائد کیا گیا، ملزم پر خاتون کو مکے اور لاتیں مارنے اور گردن دبا کر زخمی کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا۔

شہزاد علی خان کے خلاف مقدمہ 29 جولائی 2025 کو ویمن پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔

عدالت نے دفعات 354 اور 337اے کے تحت الزامات پر کیس چلانے کی ہدایت کر دی۔

ملزم کی موجودگی میں فردِ جرم پڑھ کر سنائی گئی۔ ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ ضرورت پڑنے پر اپنا دفاع پیش کروں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }