بھکر میں دو موٹرسائیکل سوار دوست سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا کر جاں بحق

16

بھکر میں ڈیرہ لنک روڈ پر مجوکہ کے قریب دو موٹرسائیکل سوار دوست سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق نوجوانوں کی شناخت 20 سالہ محمد سلیمان اور 21 سالہ محمد یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔ محمد سلیمان مجوکہ جبکہ محمد یاسر مورانی شمالی کے رہائشی تھے۔

حادثے میں ایک نوجوان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہوگیا۔ دونوں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئیں، واقعے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }