جامعہ کراچی میں اسٹوڈنٹ یونینز کے انتخابات کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

15

کراچی:

جامعہ کراچی میں اسٹوڈنٹ یونینز کے قیام اور انتخابات کے انعقاد کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

اسکول آف لاء، جامعہ کراچی کے طلبہ علی شیر اور محمد حارث نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی، جس میں چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ، سیکریٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، سیکریٹری قانون و پارلیمانی امور سمیت جامعہ کراچی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزاروں کے مطابق سندھ اسٹوڈنٹس یونین ایکٹ 2019 کی منظوری کے باوجود جامعہ کراچی میں اسٹوڈنٹ یونینز کے انتخابات کے انعقاد کے لیے ضوابط تشکیل نہیں دیے گئے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت سندھ کو متعلقہ قواعد کا جائزہ لے کر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دی جائے۔

درخواست گزاروں نے مزید استدعا کی ہے کہ جامعہ کراچی کو الیکشن کمیشن قائم کرنے اور اسٹوڈنٹ یونینز کے انتخابات فوری طور پر منعقد کرانے کی ہدایت جاری کی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }