امریکا، سفید فام نے 3 سیاہ فام افراد کو ہلاک کردیا

107

بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

امریکی ریاست فلوریڈا میں سفید فام شخص نے فائرنگ کرکے تین سیاہ فام افراد کو ہلاک کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جیکسن ویل (Jacksonville) کے علاقے  میں پیش آیا، فائرنگ کے بعد حملہ کرنے والے ملزم نے خودکشی کرلی۔ 

امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نسلی منافرت پر مبنی ہے کیونکہ فائرنگ کرنیوالے شخص نے کہا تھا کہ وہ سیاہ فاموں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، مسلح شخص کے پاس سے ایک منشور بھی برآمد کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہلاک افراد میں ایک عورت اور 2 مرد شامل ہیں، جبکہ حملہ آور کی عمر 20 برس کے قریب تھی اور وہ سفید فام تھا۔

پولیس کے مطابق اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ ملزم کا کسی بڑے گروپ سے کوئی تعلق تھا۔

واضح رہے کہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں اس سال کے پہلے 8 ماہ میں قتل عام کے کم سے کم 470 واقعات ہوچکے ہیں۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }