بالی ووڈ اسٹار ٹائیگر شیروف پر ممبئی میں فائرنگ

16

بالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹائیگر شیروف پر بھارت کے شہر ممبئی میں جوہو کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی، تاہم اداکار محفوظ رہے جبکہ حملے کی ذمہ داری بشنوئی گروپ نے قبول کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹائیگر شیروف پر فائرنگ کا واقعہ اتوار کی شام کو اس وقت پیش آیا جب اداکار ممبئی کے علاقے جوہو میں فٹ بال میچ کے بعد واپس آرہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ موٹرسائیکل پر سوار 3 ملزمان نے مبینہ طور پر ٹائیگر شیروف کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس سے ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم اداکار خود محفوظ رہے جبکہ ان کے ڈرائیور اور ایک آٹو رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ جائے وقوع سے گولیوں کے 5 خول ملے ہیں اور پولیس علاقے کی صورت حال کی تفتیش کر رہی ہیں اور ملزمان کی شناخت کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ موٹرسائیکل پر سوار تین نامعلوم افراد ممبئی کے پشپا پارک پہنچے اور فائرنگ شروع کردی، بعد ازاں ممبئی پولیس نے وضاحت کردی کہ ٹائیگر شیروف محفوظ ہیں اور انہیں کوئی زخمی نہیں آئے تاہم ان کے ڈرائیور اور آٹو رکشہ ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

دوسری جانب سلمان خان سمیت متعدد اداکاروں کو دھمکیاں دینے اور فائرنگ میں ملوث بشنوئی گروپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹائیگر شیروف پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، جس سے حملے کے مقاصد پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ دعوؤں کی تصدیق بھی کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہندی میں جاری بیان میں گینگسٹر انیل پنڈت نے لارنس بشنوئی گروپ کی طرف سے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ ٹائیگر شیروف کی بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان سے دوستی کی بنا پر کیا گیا ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق تاحال نہیں ہوئی۔

گینگسٹر نے مزید دھمکی دی کہ سلمان خان کے قریبی لوگوں پر اس طرح کے حملے مستقبل میں بھی ہوسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }