ہمارے لیے روس نہیں چین زیادہ بڑا خطرہ ہے، امریکا

65

امریکی وزیر خارجہ نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ چین روس سے زیادہ بڑا خطرہ ہے۔ بلنکن کا کہنا ہے کہ روس فوری خطرہ ہے لیکن چین سے عالمی نظام کو زیادہ سنگین خطرات لاحق ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے  مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ چین ایک ایسا ملک ہے جو بین الاقوامی نظام کو اپنے نظریات کے مطابق آگے لے جانے کے اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے اقتصادی، تکنیکی، فوجی اور سفارتی ذرائع کو اپنی مرضی سے ا ستعمال کرنا چاہتا ہے۔روس توعالمی نظام کے لیے موجود ہ اور فوری خطرہ ہے لیکن طویل مدت کے لحاظ سے چین بین الاقوامی سکیورٹی کو تباہ کرنے کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے، امریکی حکام اس بات کااعتراف کرتے ہیں کہ چین کے بڑھتے ہوئے اثرات اور اس کے مقاصد کو روکنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔ امریکہ چین کے اطرا ف میں ایک ایسا اسٹریٹیجک ماحول بنانے میں دلچسپی رکھتا ہے جس کے اندر ہی بیجنگ کے رہنما اپنے فیصلے لے سکیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحادیوں نے جو طریقہ کار اپنایا ہے وہ مستقبل میں چین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک بہترین ماڈل ثابت ہوسکتا ہے۔

دریں اثناء، امریکی وزیر خارجہ نے اپنی تقریر میں بالخصوص ایغوروں کا ذکر کیا جن کے خلاف واشنگٹن کے بقول چین نے نسل کشی شروع کر رکھی ہے۔ایشیا کے اپنے حالیہ دورے کے دوران بائیڈن نے واضح لفظوں میں کہا تھا کہ اگر چین نے متنازعہ اور جمہوری ملک تائیوان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو امریکہ تائیوان کا دفاع کرے گا۔

Advertisement

یاد رہے، امریکی صدر جو بائیڈن نے چند روز قبل ہی جنوبی کوریا اور جاپان کا اپنا دورہ مکمل کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے دورے کے دوران چین بات چیت کا اہم موضوع رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }