پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

17

اسلام آباد:

پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل تعلیم، تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔

اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) اور رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف کینیڈا (RCPSC) کے وفود کی میزبانی کی۔

پاکستانی وفد کی قیادت سی پی ایس پی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل جبکہ کینیڈین وفد کی سربراہی آر سی پی ایس سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر کرسٹوفر واٹلنگ نے کی۔

معاہدے کے تحت دونوں ادارے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل تعلیم و تربیت، ادارہ جاتی استعداد کار بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں بہترین تجربات اور طریقہ کار کے تبادلے کے لیے تعاون کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }