ویسٹ انڈیز دورہ پاکستان، فخر زمان نے اپنی خواہش کا اظہار کردیا

111

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا کھلاڑی بننا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فخر زمان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری تمام تر توجہ ویسٹ انڈیز کی سیریز پر ہے اور جس طرح سے ہماری تیاری چل رہی ہے، ہم کیمپ میں بہت اچھا وقت گزار رہے ہیں، مقصد آئندہ سیریز میں ٹاپ اسکورر بننا اور زیادہ  رنز بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شدید گرمی میں، گیند بازوں کے مسائل زیادہ ہیں یہ ہمارے بلے بازوں کے لیے ٹھیک ہے،ہمارا زیادہ تر کرکٹ اس موسم میں کھیلتے ہیں اس لیے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے اثرات کے بارے میں پوچھے جانے پر  فخر زمان نے کہا کہ ہوم گراؤنڈز پر ایسی مسابقتی کرکٹ سےٹیم کو بہت فائدہ ہوا ہے۔

فخر زمان نے کہا کہ  آسٹریلیا ایک شاندار سائیڈ ہیں اور ایک طویل عرصے کے بعد انہوں نے ہمارا دورہ کیا ہے،جس سے ہمارے شائقین نے بہت لطف اٹھایا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا،تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }